اشتہار

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 21 ہزار 485 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1795 ڈالر فی اونس رہا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 22 ہزار 685 روپے ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں