کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوگئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کمی کے بعد دو لاکھ 100 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، فی اونس سونا 15 ڈالرز کی کمی کے بعد 1923 ڈالرز کا ہوگیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے اختتام پر 237 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں پورا دن 14 ارب کے 46 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔