تازہ ترین

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ کمی

کراچی: بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں کمی کے مثبت اثرات پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے سونے کی لین دین میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جس کی وجہ سے مانگ میں کمی رہی اور قیمت کم ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 1742 ڈالرز فی اونس پر پہنچ گئی۔

معمول کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظرآئے اور پاکستان میں سونے کی مجموعی قیمت میں 370 روپے کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بتاریخ 28 ستمبر بروز منگل سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 28 ستمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 113,400روپے

دس گرام قیمت: -/ 97,222 روپے

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 170 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 97 ہزار 222 روپے پر پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -