تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ ایک بار پھر کمی ریکارڈ

کراچی: پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی ٹریڈ 1940 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ہونے والی کمی کے مثبت اثرات پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

آج بتاریخ 12 ستمبر کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور 512 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 14 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت 97 ہزار 736 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ بازاروں خرید و فروخت نئی قیمتوں کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 12 ستمبر کو سونے کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 114,000 

دس گرام قیمت: -/ 97,736 

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے تین روز سے پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کم ریکارڈ کی گئی جبکہ دو روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، اسی طرح ایک روز قبل بھی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی تھی۔

7 ستمبر کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور 514،  8 ستمبر کو  فی تولہ قیمت میں 1 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت میں 857 روپے جبکہ 9 ستمبر کو فی تولہ قیمت میں 400 اور دس گرام کی قیمت میں 343 روپے جبکہ 11 ستمبر کو فی تولہ 150 اور دس گرام 127 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 20 ہزار ایک سو روپے تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ تین ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی، بعد ازاں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 600 اور 514 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد قیمتیں 1 لاکھ 15 ہزار جبکہ 98 ہزار 594 تک پہنچ گئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -