تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سونے کی قیمتوں میں 1 ہزار روپے سے زائد کی کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے مثبت اثرات پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1845 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1 ہزار 114 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں آج بتاریخ 22 جنوری بروز جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 12 ہزار 800 اور 96 ہزار 708 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 22 جنوری کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 112,800روپے

دس گرام قیمت: -/ 96,708 روپے

واضح رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی تھی، اسی طرح دس گرام کی قیمت 299 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 179 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -