کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 3000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپےکا ہوگیا ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 26 ڈالرز کمی کے بعد 2024 ڈالرز ہوگیا اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی ۔