پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

سونا مہنگا ہونے کے بعد بیرون ملک سے سونا درآمد کرنے کے حوالے سے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سونا مہنگا ہونے کے بعد ایک اور بری خبر ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سونے کی درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق سونے کی درآمدات میں سالانہ 41.64 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اگست میں پاکستانی امپورٹرز نے صرف 22 کلو سونا درآمد کیا جس کا درآمدی بل 17 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال اگست میں 47 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا، جس کا درآمدی بل 29 لاکھ 85 ہزار ڈالر تھا، جولائی کی نسبت اگست میں سونا 10 کلو کم درآمد کیا گیا۔

- Advertisement -

جولائی میں 32 کلو سونے کا درآمدی بل 21 لاکھ 96 ہزار ڈالر سے زائد تھا، رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں سونے کی درآمدات میں 20.78 فی صد کمی آئی ہے، جولائی اور اگست کے دوران 54 کلو سونا درآمد کیا گیا۔

رواں مالی سال 2 ماہ میں سونے کا درآمدی بل 39 لاکھ 38 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 77 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں