تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 29 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی ٹریڈنگ 1916 ڈالر  پر ہوئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں کو پر لگ گئے اور قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 1050 اور 900 روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 650 اور دس گرام کی قیمت 98 ہزار 293 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 05 نومبر  کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 114,650

دس گرام قیمت: -/ 98,293

یاد رہے کہ ایک روز قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 600 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 428 روپے کی کمی کے بعد 97 ہزار 393 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -