پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی کے بعد ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قدر 2144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا اور سونا 25 ڈالراضافے کے بعد 2 ہزار 587 ڈالر فی اونس رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 277 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ آج انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر 18 پیسے بڑھی ہے۔