کراچی: سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج اچانک ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے، اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہو گیا تھا جب کہ منگل کو ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
آج ایک بار پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکمشت 2 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، نئے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونا 1714 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے، 10 گرام 22 قیراط سونا 1 لاکھ 68 ہزار 810 روپے کا ہو گیا ہے، دوسری طرف عالمی بازار میں سونا 23 ڈالر اضافے سے 1988 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں دوبارہ اضافہ
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔