بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد پھر بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے رہا۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہوکر 277.87 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں