پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد پاکستان میں آج بھی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے ہے۔

- Advertisement -

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2518 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں