پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوکر 2لاکھ 75 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے رہا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 7 ڈالر سستا ہوکر 2640 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 3400 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔