تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سونے کی قیمتوں میں‌ معمولی اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالرز اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 6 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالرز اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1880 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمین محمد ارشد کے مطابق آج جمعے کے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین اضافے کے ساتھ ہوئی۔

چیئرمین کے مطابق آج جمعے کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی اسی طرح دس گرام کی قیمت 81 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 317 تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 17 دسمبر کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 112,350روپے

دس گرام قیمت: -/ 96,317 روپے

متحدہ عرب امارات میں ایک ملی گرام سونے کی قیمت 22 فلس تک پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں ایک گرام اور ایک ملی گرام سونا 9691 اور 9 روپے 69 پیسے کا ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -