تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سونے کی بلند پرواز، قیمتوں‌ میں اچانک ہوشربا اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی گہرے نظر آئے اور فی تولہ و دس گرام کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بتاریخ 26 مئی 2021 بروز بدھ پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی  قیمت میں مجموعی طور پر  5 ہزار  283 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 850 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 750 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام کی قیمت 2 ہزار 443 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 665 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 21 مئی کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 112,750روپے

دس گرام قیمت: -/ 96,665 روپے

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ کاروبار ہوا، ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ کا حجم ایک ارب 24 کروڑ شیئرز کو عبور کر گیا۔

مزید پڑھیں: ایک دن میں تاریخی ٹریڈنگ ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ایک دن میں 84 فیصد حصص کی ٹریڈنگ ہوئی، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 511 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ماکیٹ 46 ہزار 812 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

Comments

- Advertisement -