کراچی: صرافہ مارکیٹ میں دو دن قبل اچانک بڑی کمی کے بعد اب سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے سونا 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے پر پہنچ گیا، دوسری طرف چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
ہفتے کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ عید کے بعد کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 80 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 70 ہزار 234 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70 ہزار 504 کی نئی بلند سطح تک بھی ٹریڈ ہوا۔