تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عالمی مارکیٹ میں‌ اضافے کے باوجود پاکستان میں‌ سونے کی قیمت پھر مستحکم

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں ایک بار پھر قیمتیں مستحکم رہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1807 ڈالرز پر بپہنچ گئیں۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سندھ تاجر اتحاد کے نائب صدر محمد ارشد نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

پاکستان میں آج بتاریخ 6 جولائی بروز منگل سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی لین دین گزشتہ روز کے بھاؤ پر ہوئی۔

محمد ارشد کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 جبکہ دس گرام کی قیمت 93 ہزار 664 روپے پر مستحکم رہی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 06 جولائی کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 109,250روپے

دس گرام قیمت: -/ 93,664 روپے

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا تھا مگر پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں مستحکم رہیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -