ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت کی ٹریڈنگ 12 ڈالر اضافے کے بعد 1708 ڈالر پر ہوئی جس کے باعث پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں اوپر کی جانب گئیں۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں کی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 150 اور 128 روپے کا اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 97 ہزار 750 اور دس گرام کی قیمت 83 ہزار 804 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح ایک ملی گرام سونے کی قیمت ایک روپے اضافے کے ساتھ 9 روپے تک پہنچ گئی۔

محمد ارشد کے مطابق  پاکستان میں ایک گرام سونےکی قیمت نو ہزار بیالیس روپے ستاون پیسے ہوگئی، اسی طرح  متحدہ عرب امارات میں ایک ملی گرام سونے کی قیمت بیس فلس تک پہنچ گئی۔

انٹربینک ڈالر

انٹربینک میں  ڈالر روپے کے مقابلے میں آج بھاری رہا اور فی ڈالر کی قیمت میں 71 پیسے اضافہ ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 163.62 پیسے سے بڑھ کر 164 روپے 33 پیسے تک پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج کی صورت حال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 54 پوائنٹس اضافے کے بعد 34 ہزار 803 پوائٹس پر بند ہوا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں