کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں گیارہ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹرنیشل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتیں بڑھیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج بتاریخ 5 نومبر 2021 کو ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی خرید و فروخت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 20 ہزار 250 روپے تک پہنچ گئی۔
آج بتاریخ 5 نوبر 2021 کے ریٹ
فی تولہ قیمت: -/ 120,250روپے
دس گرام قیمت: -/ 103,094 روپے
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 385 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ تین ہزار 94 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔