جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عالمی مارکیٹ‌ میں‌ اضافے کے باوجود سونے کی قیمتیں‌ مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں مستحکم رہیں۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 4 ڈالرز اضافے کے بعد 1870 ڈالرز  فی اونس پر بند ہوئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح دس گرام کی قیمت بھی 97 ہزار 93 روپے پر مستحکم رہی۔

آج بتاریخ 21  نومبر کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 113,250روپے

دس گرام قیمت: -/ 97,093 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے تک پہنچ گئی تھی۔اُس سے ایک روز یعنی 19 نومبر کو فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں مستحکم رہیں تھیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں