کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا، عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 1942 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 16 روپے ہے۔
دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68روپے کی سطح پر برقرار ہے۔