جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز ہونے والے اضافے کے بعد اب کمی کردی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1914 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 158 روپے روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی دس گرام بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں