جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں سونے نرخ برقرار بتائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ پھر سے بڑھنے لگے، ‏ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 300 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 19 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا۔

- Advertisement -

ایسوسی ایشن کے مطابق 258 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 88ہزار 272 روپے ہو گیا۔

علاوہ ازیں ایسوسی ایشن نے مزید بتایا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 2052 ڈالرز فی اونس برقرار ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل 23دسمبر کو ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500 روپے کی کمی سامنے آئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ دو لاکھ 19 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں