بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والے اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں300  روپے کمی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں ہونے والی مسلسل کمی کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑا ہے۔

24قیراط کے سونے کی قیمت میں 300روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ 16 ہزار 100روپے ہوگئی ہے جبکہ ‏10گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی ‏کے بعد قیمت 1 لاکھ 85 ہزار 271روپے ہوگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی کے بعد 2047 ڈالر ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں