عالمی مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر قیمت کم ہونے کے باوجود ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزارروپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار897 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 70 روپے اور 60 روپے کا اضافہ دیکھا گیااور قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان جاری
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان آج بھی جاری رہا، ہنڈرڈ انڈیکس دو سو انتیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ پینتالیس ہزار تین سو چوراسی پوائنٹس پر رہا۔ انڈیکس پچھلے دس سیشن میں تقریباً چار ہزار پوائنٹس اوپر آچکا ہے۔
اس حوالے سے اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدہ ہونے کی وجہ سے انویسٹرز نے جوش دیکھنے میں آ رہا ہے، اگر آج معاہدہ پر دستخط ہو جاتے ہیں تو اسٹاک مارکیٹ مزید اوپر جاسکتی ہے۔