اشتہار

سونے کے بھاؤ میں کمی کا سلسلہ برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے اب کمی سامنے آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

- Advertisement -

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں 15 ڈالر کی کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔

جس کے بعد کراچی، لاہور، اسلا م آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی جو گزشتہ روز 2 لاکھ 14 ہزار روپے تھی۔

اعداد وشمار کے مطابق اسی کے علاوہ سونے کی فی 10 گرام قیمت میں بھی تقریباً 2 ہزار روپے تک گرگئی، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 756 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار9سو 88ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں