تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا رجحان رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے رہی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 1792 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں کمی کا رجحان رہا۔

انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوکر 176.77 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 178.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -