منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ساونے کی قیمت میں اضافہ کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 34 ہزار 945 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر اضافہ کے ساتھ 1774 ڈالر فی اونس رہی۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافے ہوا تھا جس کے بعد ایک لاکھ 59 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں