پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2ہزارروپے اضافے کے بعد 96300روپے تک جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر اضافے سے 1684 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2ہزارروپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 96300 روپے تک جا پہنچی جبکہ 10 گرام سونا 1715 روپے اضافے سے 82562روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالراضافے سے 1684 ڈالر فی اونس کاہوگیا۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیاگیا ، جاپان کی اسٹاک مارکیٹ ایک ،چین کی اسٹاک مارکیٹ0.5 فیصد ، ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹ ڈیڑھ ، اور کوریا کی اسٹاک مارکیٹ 3 فیصد تک گر گئی۔

مزید پڑھیں : سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ،تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ 1.2فیصد، ملائیشیا کی اسٹاک مارکیٹ ڈھائی ،تھائی لینڈکی اسٹاک مارکیٹ2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج 1.4فیصدگرگئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب ایشیائی مارکیٹوں میں مندی کارجحان ہے۔

تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونامحفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے۔

خیال رہے 23 جنوری کو چین میں پھیلنے والے پراسرار اور مہلک وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، جس سے دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2600 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں