کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اچانک نیچے آگئی، آج فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اچانک کمی ریکارڈ کی گئی، گذشتہ دونوں سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے پر آگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1457 روپے کم ہوا اور 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالرز کی کمی سے 2633 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔