پیر, جون 23, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج سونا مزید سستا ہوگیا۔

عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 58 ہزار 165 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 68 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالرز کمی سے 3366 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے اور چاندی کی فی تولہ قیمت 14 روپے اضافے سے 3 ہزار 799 ہوگئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

ایران اسرائیل جنگ : خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں