سعودی عرب میں آج بروز منگل (8 اپریل 2025) 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 267 ریال ہے۔
فاریکس ڈاٹ پی کے کے مطابق سعودی عرب میں 10 گرام سونا 3 ہزار 662 ریال جبکہ فی اونس سونے کی قیمت 11 ہزار 392 ریال ہے۔
سونے کی قیمتوں میں تازہ ترین اتار چڑھاؤ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین، کینیڈا اور میکسیکو سمیت درجنوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد شروع ہونے والی تجارتی جنگ کے بعد لوگوں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف بڑھنے کے بعد آیا۔
پاکستانی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی تازہ ترین شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، منگل 8 اپریل کو ایک ریال 74.45 روپے کے برابر ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ریال کی فروخت کی شرح بھی گر گئی، یہ نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 75 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں، پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی