تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سونے کی قیمتیں اچانک نیچے گرِ گئیں

پاکستان میں سونے کی قیمتیں اچانک نیچے آگریں جب کہ ڈالر بھی ڈھائی روپے سستا ہو گیا۔

سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت کے بعد سونے اور ڈالر کی اونچی اڑان کو نہ صرف ‏بریک لگ گئی بلکہ قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 8550 روپے کمی کے بعد 124250 روپے ہوگئی جب کہ 10 ‏گرام سونے کی قیمت 7329 روپے کمی کے بعد 106524 روپے ہوگئی۔ ‏

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستان عالمی ‏مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 1789 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ایک دن میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر ‏‏175.27 روپے سے کم ہوکر 172.78 روپے پر بند ہوا۔

بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر172 روپے 78 پیسے کی سطح تک گر گیا۔

Comments

- Advertisement -