ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی منڈی کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے اور سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب میں گذشتہ روز(جمعرات) 24 قیراط ایک گرام سونا 216.29 ریال میں دستیاب رہا۔

اسی طرح 21 قیراط ایک گرام سونا 189.26 ریال میں فروخت ہوا۔ مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط کے سونے کے زیورات استعمال کیے جاتے ہیں۔

سعودی عرب: رمضان المبارک میں خوشخبری، سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

سعودی گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 162.22 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 126.17 ریال رہی۔ ایک اونس سونا 6731.25 ریال میں بیچا گیا۔

دریں اثنا 21 قیراط کا 8 گرام سونے کا بسکٹ 1514.06 ریال میں دستیاب رہا-

خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سونے کے نرخ بڑھ گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں