تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے معمولی مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1845 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کےچیئرمین نے بتایا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹ کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت مجموعی طور پر 464 روپے کی کمی ہوئی۔

آج بتاریخ 20 نومبر 2021 بروز ہفتہ پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت 250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کمی کے بعد 106395 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1480 روپے پر مستحکم رہی۔

آج بتاریخ 20 نومبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 124,100روپے

دس گرام قیمت: -/ 106,395 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -