تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی، ڈالر سستا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر مزید 16 پیسے سستا ہوگیا۔

تصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 393 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 1887 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر مزید 16 پیسے سستا

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید 16 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6 ماہ کی کم سطح 159.81 روپے پر بند ہوا، معاشی ماہرین اسد رضوی کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں ڈالر 8 روپے 62 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل سرپلس رہنے سے روپے پر دباؤ میں کمی ہوئی ہے، پاکستان کی برآمدات بھی اکتوبر میں دو ارب ڈالر سے تجاوز کرنا بھی مثبت ہے۔

Comments

- Advertisement -