جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 3750 روپے سستا ہوگیا, بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کے دام 2ڈالر کم ہو کر 1570 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 750 روپے کی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو ڈالر کی کمی سے 1642 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3750روپے اور 3216 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی قیمتوں کی کمی کے نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں