ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 950 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 124 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 18 ڈالر بڑھ کر 1809 ڈالر فی اونس رہی۔
ڈالر کی قدر میں کمی
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے آج انٹر بینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 29 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 176 رپے 43 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 178 روپے پر برقرار ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 299 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 45 ہزار 674 کی سطح پر بند ہوا۔