جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 53 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 728 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 902 روپے ہوگیا، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر کم ہوکر 1645 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں