جمعرات, جون 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں فی تولہ سونا نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں فی تولہ سونا نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، سونے کی قیمت 700 روپے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں بھی سونے کی قیمت سات سو روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت چھ سو روپے اضافے کے ساتھ دو لاکھ تیئس ہزار پانچ سو آٹھ روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روہے پر مستحکم رہی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 10 ڈالرز اضافے کے بعد 2512 فی اونس کی ریکارڈ سطح پر آگیا جبکلہ لندن مارکیٹ میں گولڈ پچیس سو بائیس ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت (arynews.tv)

سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں