جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، عالمی صرافہ مارکیٹ میں 19 ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں  سونے کی فی تولہ قیمت750 روپے مزید بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 500 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 40ہزار 175 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1799 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 10 روپے کے اضافے کے ساتھ 1 ہزار 780 روپے جب کہ دس گرام چاندی 8 روپے 58 پیسے کے اضافے کے بعد 1 ہزار 526 روپے 06 پیسے پر آگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں