جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

پاکستان میں فی تولہ سونا نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں فی تولہ سونا نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، سونے کی قیمت آج 800 روپے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی۔

- Advertisement -

دس گرام سونا 685 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے تک جا پہنچا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روہے پر مستحکم رہی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 8 ڈالرز اضافے کے بعد 2577 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر آگیا۔.

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت (arynews.tv)

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں