کراچی : ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستانی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 5400 کی کمی ہوئی اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4630 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے کا ہو گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت65 ڈالرکم ہو کر 2662 ڈالر پر آگئی۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔