کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت مزید گرگئی اور 2 لاکھ 63 ہزار سے گر کر 2 لاکھ 60 ہزار پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوا ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ صرافہ مارکیٹ میں سونا 1100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا۔
ملک بھر میں 10 گرام سونا 943 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2490 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔