تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر مزید سستا، اسٹاک ایکسچینج میں مندی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 161 روپے اضافے کے بعد 92 ہزار 839 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 1744 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی قدر میں کمی

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مزید سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 158.10 سے کم ہوکر 158.04 روپے پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا، 100 انڈیکس میں 271 پوائنٹس کی مندی ہوئی، 100 انڈیکس 0.59 فیصد کمی سے 45593 کی سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 18.37 ارب روپے مالیت کے 36.82 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -