تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی، ڈالر مزید مہنگا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوگیا جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 290 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 667 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر ایک ڈالر اضافے کے بعد 1838 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا رجحان رہا، انٹر بینک میں ڈالر 176 روپے 72 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 176 روپے 49 پیسے تھی۔

Comments

- Advertisement -