تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، ڈالرمزید مہنگا ہوگیا

کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوگیا جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی 15 پیسے اضافے کا رجحان رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے اضافے سے 99 ہزار 108 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قدر 34 ڈالر بڑھ کر 1933 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 159.83 سے بڑھ کر 159.98 روپے پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے پہلے روز 251 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا، 100 انڈیکس بڑھ کر 44686 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ 26.65 ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -