تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں27 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1929 ڈالر تک پہنچ گئی جس کے اثرات یہاں کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔

جس کے باعث پاکستان میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3500 روپے اور 3000 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2250 روپے اور 1929 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

Comments

- Advertisement -