جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دنیا بھر میں مہنگائی کی نہ رکنے والی رفتار کے سبب سونے کے نرخ بھی آسمان کی بلندیوں کو چُھو رہے ہیں جس میں کمی کا امکان مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی الحال چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چند روز سے جاری قیمتوں میں اضافے کے سبب سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جس نے پچھلے تمام ریکارڈز کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 2656 روپے اضافے سے 186643 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2002 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوا تھا اور سونا 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے تولہ تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں