اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں سونا فی تولہ 2300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے پر آگئی۔

اس طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 3240 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا بیچنا اب بہت آسان

گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے تھی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1114 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 13ڈالر کمی سے 3263 ڈالر فی اونس تھا۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں